وزارت اطلاعات اور سٹیٹ لائف انشورنس کے مابین صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور فلمی صنعت کے تکنیکی ماہرین کو صحت کارڈ دینے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات کی تقریب میں خصوصی شرکت

209
وزارت اطلاعات اور سٹیٹ لائف انشورنس کے مابین صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور فلمی صنعت کے تکنیکی ماہرین کو صحت کارڈ دینے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے
وزارت اطلاعات اور سٹیٹ لائف انشورنس کے مابین صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور فلمی صنعت کے تکنیکی ماہرین کو صحت کارڈ دینے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی): وزارت اطلاعات اور سٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کے مابین صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور فلمی صنعت کے تکنیکی ماہرین کو صحت کارڈ دینے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شاہد اقبال نے دستخط کئے جبکہ فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کی ہیلتھ انشورنس کے معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز ثمینہ فرزین اور ڈویژنل ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس محمد اشعر نے دستخط کئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی، سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، چیئرمین سٹیٹ لائف شعیب جاوید بھی موجود تھے۔ تقریب میں وزارت اطلاعات و نشریات اور سٹیٹ لائف انشورنس کے اعلیٰ حکام سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔