بیرسٹر عقیل ملک حکومت پاکستان کے قانونی امور کے ترجمان مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

204
وزارت اطلاعات و نشریات نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کو قانونی امور کا ترجمان مقرر کر دیا ، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کو حکومت پاکستان کا قانونی امور کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

بدھ کو وزارت اطلاعات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک کی تقرری صرف اور صرف اعزازی بنیادوں پر ہوگی اور وہ کسی بھی قسم کی مراعات حاصل نہیں کریں گے۔