وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر محمد سلیم بیگ نے پرنسپل انفارمیشن آفیسرکی حیثیت سے اضافی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز محمد سلیم بیگ نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت سے اضافی چارج سنبھال لیا۔ بدھ کو جاری آفس آرڈر میں کہا گیا کہ محمد سلیم کو اپنے فرائض کے علاوہ فوری طور پر ڈی جی/پی آئی او پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز محمد سلیم بیگ نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت سے اضافی چارج سنبھال لیا۔ بدھ کو جاری آفس آرڈر میں کہا گیا کہ محمد سلیم کو اپنے فرائض کے علاوہ فوری طور پر ڈی جی/پی آئی او پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دریں اثناءپریس رجسٹرار وزارت اطلاعات و نشریات نزہت یاسمین کا تبادلہ کرکے میاں جہانگیر اقبال کی جگہ ڈائریکٹر جنرل (پی آر) ریجنل انفارمیشن آفس پی آئی ڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ میاں جہانگیر اقبال کا نائلہ مقصود کی جگہ ڈی جی سائبر ونگ وزارت اطلاعات ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ نائلہ مقصود کو پریس رجسٹرار وزارت اطلاعات ڈویژن مقررکیا گیا ہے۔

Leave a Reply