اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے لاک ڈاﺅن کے دوران بزرگ افراد کےلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں ہاتھوں کا بار بار دھونا، بلاضرور گھر سے باہر جانے سے گریز، روز کی دوائی کی مناسب خوراک اور کھانسی، زکام، سانس کی تکلیف اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر ہیلپ لائن پر رجوع کرنا شامل ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان …
وزارت انسانی حقوق نے لاک ڈاﺅن کے دوران بزرگ افراد کےلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے لاک ڈاﺅن کے دوران بزرگ افراد کےلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں ہاتھوں کا بار بار دھونا، بلاضرور گھر سے باہر جانے سے گریز، روز کی دوائی کی مناسب خوراک اور کھانسی، زکام، سانس کی تکلیف اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر ہیلپ لائن پر رجوع کرنا شامل ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ گائیڈ لائنز بزرگوں اور بوڑھے افراد کی صحت اور تنہائی سے بچاﺅ کےلئے ہیں جن ان گائیڈ لائنز میں ہاتھوں کا بار بار دھونا، بلاضرور گھر سے باہر جانے سے گریز کرنا، روز کی دوائی کی مناسب خوراک پاس رکھنا اور کھانسی، زکام، سانس کی تکلیف اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر ہیلپ لائن پر رجوع کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بزرگوں اور بوڑھوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیں اور انہیں روز مرہ کے کاموں جن میں باغبانی، ٹی وی دیکھنا اور بات چیت میں شامل کیا جائے۔








