وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کے لیے وطن واپسی کے لیے فلائٹ شیڈول اپ ڈیٹس کی خاطر ویب پورٹل لانچ کردیا’ فلائٹس کی اپ ڈیٹس www.covid.gov.pkپر دیکھی جاسکتی ہیں

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کے لیے وطن واپسی کے لیے فلائٹ شیڈول اپ ڈیٹس کی خاطر ویب پورٹل لانچ کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلائٹس کی اپ ڈیٹس www.covid.gov.pkپر دیکھی جاسکتی ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے گائیڈ لائنز بھی ویب سائیٹ پر موجود ہیں، …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کے لیے وطن واپسی کے لیے فلائٹ شیڈول اپ ڈیٹس کی خاطر ویب پورٹل لانچ کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلائٹس کی اپ ڈیٹس www.covid.gov.pkپر دیکھی جاسکتی ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے گائیڈ لائنز بھی ویب سائیٹ پر موجود ہیں، نئی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا سے ہفتہ کے روز 2 فلائٹس پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی، اب تک 50 خصوصی فلائٹس کے ذریعے سینکڑوں پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے جبکہ 67 خصوصی پروازیں دوسرے ممالک کے شہریوں کو لے کر ان کے ممالک روانہ ہوئیں۔