اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں تبدیلیاں آئی ہیں اور آئندہ کاروبار کے طریقہ کار بالکل مختلف ہوں گے، مشکل وقت میں نئے مواقع پیدا ہوں گے جس میں پاکستان کےلئے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ”میک ان پاکستان“ پالیسی کو اپنانے کا سنہری موقع ہے۔ …
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں تبدیلیاں آئی ہیں اور آئندہ کاروبار کے طریقہ کار بالکل مختلف ہوں گے، مشکل وقت میں نئے مواقع پیدا ہوں گے جس میں پاکستان کےلئے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ”میک ان پاکستان“ پالیسی کو اپنانے کا سنہری موقع ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کئی کاروبار بند ہونے والے ہیں جبکہ ہماری لیبر کو بے روزگاری کا خطرہ ہے، ان حالات میں درآمدات کو روک کر پاکستان میں مینوفیکچرنگ کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزارت تجارت مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ”میک ان پاکستان“ پالیسی کے پیش نظر آئندہ بجٹ کیلئے ٹیرف کے ڈھانچہ میں تبدیلی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔








