اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا جنہوں نے جمعرات کو وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم …
وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا جنہوں نے جمعرات کو وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،ان کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنمائوں نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔







