وزارت خارجہ امور نے بیرون ملک مشنز کے سربراہان کی تعیناتیوں کے سلسلہ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ،تعیناتیوں کے تمام منصوبے مکمل مشاورت کے بعد تیار کئے گئے ہیں‘ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزارت خارجہ امور نے بیرون ملک مشنز کے سربراہان کی تعیناتیوں کے سلسلہ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بیرون ممالک مشن کے سربراہان کی تعیناتیوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی میڈیا رپورٹس …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزارت خارجہ امور نے بیرون ملک مشنز کے سربراہان کی تعیناتیوں کے سلسلہ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بیرون ممالک مشن کے سربراہان کی تعیناتیوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی میڈیا رپورٹس کے حوالہ سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تعیناتیوں کے تمام منصوبے مکمل مشاورت کے بعد تیار کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی تعیناتیوں میں متعدد عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے جس میں سنیارٹی، علاقائی مہارت، تجربہ، سابقہ کارکردگی اور دیگر عوامل شامل ہیں۔