وزارت خارجہ کا امریکہ سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان خصوصی پرواز چلانے کا اعلان

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزارت خارجہ نے امریکہ سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے یہ پرواز چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر وطن واپس آنے کے خواہشمند پاکستانیوں نے اس سے پہلے واشنگٹن میں …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزارت خارجہ نے امریکہ سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے یہ پرواز چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر وطن واپس آنے کے خواہشمند پاکستانیوں نے اس سے پہلے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں رجسٹریشن نہیں کرائی تو انہیں رجسٹریشن کرانا ہو گی۔ اس پرواز سے پاکستان سے سفر کرنے کے خواہشمند مسافر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔