اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزارت داخلہ میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے حوالے سے شکایات کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔
غیر ملکی شہری انخلاکے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت ان ٹیلی فون نمبرز پر درج کراسکتے ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق عام لوگ بھی ان نمبروں 051111367226 اور 051921168 پر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں۔