وزارت داخلہ کی سب کمیٹی کا اجلاس ، نیب کی سفارش پر عمران خان ، بشری بی بی ، شیخ رشید احمد ، فواد چوہدری ، مراد سعید ، پرویز خٹک سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

89
Ministry of Interior
Ministry of Interior

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزارت داخلہ کی سب کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول سیل ( ای سی ایل) نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی سفارش پر 190 ملین پائونڈ سکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان ، اہلیہ بشری بی بی ،سابق وزرا شیخ رشید احمد ، فواد چوہدری ، مراد سعید ، پرویز خٹک سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے ۔ و

زارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ کی سب کمیٹی نے 190 ملین پائونڈ سکینڈل میں 29 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے ان میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی ، سابق وزرا سید ذوالفقار عباس ،غلام سرور خان ، مراد سعید ، پرویز خٹک ،محمد حماد اظہر ، شفقت محمود ، اعجاز احمد شاہ ، علی امین گنڈا پور ،سید علی حیدر زیدی ،مخدو م خسرو بختیار ، اسد عمر ، عمرایوب خان ، شیخ رشید احمد ، شیری مہرالنسا مزاری ، فواد چوہدری ، چوہدری محبوب سلطان ، محمد فروغ ، فرحت شہزادی ، محمد عارف رحیم ، محمد نوید اکبر ، سکندر حیات ، محمد اعظم خان ، نثار احمد ، غلام حیدر ، عارف نذیر بٹ اور رائے منظور احمد کیانی شامل ہیں ۔