وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 11,882.34 ملین روپے مختص

وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت دفاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10,902.5 ملین روپے اور دفاعی پیداوار ڈویژن کے لیے 979.84 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت دفاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10,902.5 ملین روپے اور دفاعی پیداوار ڈویژن کے لیے 979.84 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق مالی سال 2026-27 میں دفاعی شعبے کے جاری منصوبوں میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ کے لیے 2,550 ملین روپے، این آئی ایچ ڈی سینٹر آف ایکسی لینس فار کارڈیو ویسکولر ریسرچ کے لیے 1,152.5 ملین روپے، کوانٹم ویلی پاکستان (فیز-1) کے لیے 1,053.8 ملین روپے، اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی راولپنڈی کی توسیع کے لیے 1,000 ملین روپے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر رین واٹر ہارویسٹنگ ڈیم کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نئی سکیموں میں این ڈی یو ایف سی ایس کیمپس اسلام آباد کے لیے 500 ملین روپے اور روبوٹکس سینٹر آف ایکسی لینس کے لیے 100 ملین روپے تجویز ہوئے ہیں، جبکہ دفاعی پیداوار کے تحت کراچی شپ یارڈ انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کے لیے 820.939 ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔