وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق کے زائرین کے لئے نیا نظام متعارف کرادیا،رجسٹر ڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست ویب سائٹ پر آویزاں

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق کے زائرین کے لئے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس سے انہیں محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے اے پی پی کو بتایا کہ وزارت نے ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کو محفوظ اور آسان بنانے کے لئے جنوری 2026 سے نیا نظام متعارف کرایا …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق کے زائرین کے لئے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس سے انہیں محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے اے پی پی کو بتایا کہ وزارت نے ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کو محفوظ اور آسان بنانے کے لئے جنوری 2026 سے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت وزارت کے مجاز اور رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئی ہے۔نئے سال کے آغاز سے یہ نظام نافذ العمل ہو گا۔