وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حج کے ایام میں انتقال ہونے والے عازمین حج کے اہل خانہ کو 40.95ملین روپے کے معاوضے ادا کرے گی

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حج کے ایام میں انتقال ہونے والے عازمین حج کے اہل خانہ کو 40.95ملین روپے کے معاوضے ادا کریں گی۔ وزارت کے ذرائع نے ''اے پی پی'' کو بتایا کہ رواں سال حج کے دوران 99پاکستان حجاج انتقال کر گئے ہیں جن کے قانونی وارثین کو فی کس 5لاکھ روپے کے معاوضے دئیے جائیں گے، …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حج کے ایام میں انتقال ہونے والے عازمین حج کے اہل خانہ کو 40.95ملین روپے کے معاوضے ادا کریں گی۔ وزارت کے ذرائع نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ رواں سال حج کے دوران 99پاکستان حجاج انتقال کر گئے ہیں جن کے قانونی وارثین کو فی کس 5لاکھ روپے کے معاوضے دئیے جائیں گے، یہ معاوضے حجاج محافظ سکیم کے تحت ادا کیے جا رہے ہیں۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق اس سکیم کے تحت حج سے پہلے ہر عازم حج سے 500روپے وصول کیے جاتے ہیں، اس سکیم کے تحت سعودی عرب میں دوران حج انتقال کرنے والے عازمین حج کے قانونی ورثاء کو فی کس 5لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا جاتا ہے جبکہ حادثے کی صورت میں کسی ایک جسمانی عضو کے نقصان پر 1لاکھ 50ہزار روپے، مستقل معذوری پر اڑھائی لاکھ روپے جبکہ بیماری کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر عازم حج کو نکالنے کی صورت میں 3لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔