اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ملک بھر میں ایک ہی دن عیدالفطر منانے اور ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز کے حوالہ سے اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل اور …
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ملک بھر میں ایک ہی دن عیدالفطر منانے اور ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز کے حوالہ سے اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے کوششیں تیز کر دی ہیں، ذرائع وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ملک بھر میں ایک ہی دن عیدالفطر منانے اور ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز کے حوالہ سے اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں، ماہرین فلکیات اور تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکو اعتماد میں لیا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہو اور اس حوالہ سے ہر قسم کے اختلافات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ مسجد قاسم علی خان پشاور کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا کیونکہ وہ ہمیشہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں سے اختلاف کرتے ہیں۔ اسی طرح اس حوالہ سے کوئی بھی اعلان کر نے سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے ماہرین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔







