وزارت مذہبی امور کا مسلمان مرحومین کے لئے تعزیتی ریفرنس یا ان کی یاد میں دن منانے کے اسلامی طریقہ کار کا اعلان

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے مسلمان مرحومین کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے یا ان کی یاد میں دن منانے کے اسلامی طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور سے جاری نوٹیفکیشن میں عوام الناس کی آگاہی کے لئے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مسلمان مرحوم شخصیت کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے یا ان کی یاد منانے کے لئے ایک منٹ …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے مسلمان مرحومین کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے یا ان کی یاد میں دن منانے کے اسلامی طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور سے جاری نوٹیفکیشن میں عوام الناس کی آگاہی کے لئے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مسلمان مرحوم شخصیت کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے یا ان کی یاد منانے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی کی بجائے سورہ اخلاص، سورہ فاتحہ ،درود شریف اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی جائے۔ یہی اسلامی طریقہ کار ہے تاہم ملک میں بسنے والے غیر مسلم شہری اپنے اپنے مذہبی عقائد اور رسومات کے مطابق طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں