وزارت موسمیاتی تبدیلی متاثرہ علاقوں میں گلیشیئل سٹیشنز، ڈسچارج مانیٹرز کی تنصیب اور فنڈز کی فراہمی کا انتظام کرے گی، ملک امین اسلم کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں گلیشیئل سٹیشنز، ڈسچارج مانیٹرز کی تنصیب اور فنڈز کی فراہمی کا انتظام کرے گی۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان میں ہمالیہ کے پہاڑی …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں گلیشیئل سٹیشنز، ڈسچارج مانیٹرز کی تنصیب اور فنڈز کی فراہمی کا انتظام کرے گی۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان میں ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں گلیشئیرز کا پگھلنا ایک معمول کا عمل بن گیا ہے۔ اس تناظر میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گلیشئیر پگھلنے سے بننے والی جھیلوں کے ٹوٹنے سے سیلاب کے انتظام کے منصوبے گلاف ٹو کے تحت 24 ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں 50 گلیشیئل سٹیشنز، 4000 دریائی ڈسچارج مانیٹرز اور کمیونٹی فنڈز کی فراہمی کا اہتمام کرے گی۔

مزید خبریں