اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزارت ہاو¿سنگ اینڈ ورکس نے معاشرے کے غریب طبقات کے لئے 3 سے 5 مرلہ کم لاگت رہائشی مکانات کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے کی بلا سود قرضوں کے لئے متعدد اسکیمیں شروع کردی ہیں جبکہ 5،137 یونٹ تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے دو سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ، 2025 تک ان اسکیموں کو …
وزارت ہاو¿سنگ نے غریب طبقات کے لئے کم لاگت مکانات کے لئے بلا سود قرضوں کی متعدد اسکیمیں شروع کردی ہیں ، 2025 تک ان اسکیموں کو جاری رکھنے کے لئے 5 ارب روپے استعمال ہوں گے،کارکردگی رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزارت ہاو¿سنگ اینڈ ورکس نے معاشرے کے غریب طبقات کے لئے 3 سے 5 مرلہ کم لاگت رہائشی مکانات کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے کی بلا سود قرضوں کے لئے متعدد اسکیمیں شروع کردی ہیں جبکہ 5،137 یونٹ تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے دو سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ، 2025 تک ان اسکیموں کو جاری رکھنے کے لئے 5 ارب روپے استعمال ہوں گے۔ دو سالوں کے دوران ، حکومت نے وزارت ہاوسنگ کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔وزارت ہاو¿سنگ نے 109 بلین روپے کی نئی اپارٹمنٹ اسکیمیں ، گورنمنٹ ہاو¿سنگ سکیمیں ، ایف جی ای ایچ اے ایکٹ کا اجرا ، این پی ایچ ڈی اے آرڈیننس اور رئیل اسٹیٹ کا اجراءکیا ہے جبکہ ریگولیشن ایکٹ کابینہ نے منظور کیا۔ وزارت کے کئی سالوں سے التواءکے منصوبوں کو شروع کیا ہے ان میں اسلام آباد کوری روڈ پراجیکٹ ،وفاقی کالونی پراجیکٹ لاہور ، جی۔ 10/2 پراجیکٹ اسلام آباد ، آئی۔ 16/3 پراجیکٹ اسلام آباد اور آئی۔12 / 1 پراجیکٹ اسلام آباد ان طویل التوائ پذیر منصوبوں کو پی ایچ اے نے کام شروع کر کے انہیں مکمل کیا ہے ، تاہم ، آئی 16-تھری اور آئی 12/1 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بلوچستان میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچلک روڈ کوئٹہ منصوبہ 1،350 ہاو¿سنگ یونٹس پر مشتمل ہے ، جس کا افتتاح سنہ 2019 میں حکومت بلوچستان کی فراہم کردہ اراضی پر کیا گیا تھا۔ اور ممبرشپ مہم میں 7 ہزار 7 سو سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں اور خودکار طریقے سے قرعہ اندازی بھی کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ پی سی 1 کو ڈی ڈبلیو پی نے منظور کیا ہے اور پی ایچ اے – ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس کی توثیق کی ہے۔ بولی اور ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ ٹھیکیداروں کو خط کام شروع کرنے کے لیے جاری کردیا گیا ہے جبکہ منصوبہ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا ، پی ایچ اے ریسڈینسیہ سورزئی پراجیکٹ ، پشاور میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8500 کنال اراضی کی حکومت کے پی کے نے منصوبے کے لیے فراہم کی تھی اور پہلے مرحلے میں ، پی ایچ اے – ایف 10،000 رہائشی یونٹ تعمیر کرے گی۔ ایف جی ای ایچ اے کے ذریعے چلائے جانے والے منصوبوں کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے روک رکھی ہوئی اسکیموں کو 8،368 پلاٹ کی فراہمی پر دوبارہ کام شروع کیا ، جن میں سے 3268 پلاٹ گرین انکلیو بھارہ کہو فیز ون میں 2019 میں دوبارہ کام شروع کیا اور اگست 2020 میں گرین انکلیو فیز 2 میں دوبارہ شروع کیا ہے جس میں 5100 پلاٹ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2020 میں وزیر اعظم عمران خان نے 1092 ارب روپے مالیت کی نئی اپارٹمنٹس اسکیموں کا افتتاح کیا جن میں 10،262 یونٹ شامل ہیں جن میں سے 1467 اپریل کشمیر ایونیو ، جی 13 ، اسلام آباد ، چکلالہ ہائٹس ، راولپنڈی میں 3592 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ ، اسکائی لائن ، اسلام آباد میں 3945 اپارٹمنٹ اور لائف اسٹائل ریذیڈنسی ، لاہور میں 1258 اپارٹمنٹس ہیں ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز / الاٹیز کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے منصوبوں / سکیموں کے بارے میں ہر قسم کی تازہ ترین معلومات وزارت ہاو¿سنگ اینڈ ورکس کے ویب سائٹ پربیک وقت دستیاب ہے پی ایچ اے ایف اور ایف جی ای ایچ اے کے سوشل اکاو¿نٹ فیس بک اور ٹویٹر پر موجود ہیں ، جن میں منصوبوں / اقدامات کی مکمل معلومات ہیں۔ مزید یہ کہ اخبارات ، سیمیناروں اور میڈیا گفتگو کے ذریعے بھی ہاو¿سنگ پروجیکٹ کی تشہیر کی جارہی ہے۔








