وزرات تجارت کے زیر اہتمام پہلی پاک۔افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس 30 جنوری 2019 کو نیروبی میں شروع ہو گی، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) موجودہ حکومت کی اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت افریقی ملکوں کیساتھ تجارت میں اضافے کی غرض سے وزرات تجارت کے زیر اہتمام پہلی پاک۔افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ دو روزہ کانفرنس اگلے ماہ 30 اور 31 جنوری 2019 کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہو رہی ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کانفرنس …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) موجودہ حکومت کی اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت افریقی ملکوں کیساتھ تجارت میں اضافے کی غرض سے وزرات تجارت کے زیر اہتمام پہلی پاک۔افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ دو روزہ کانفرنس اگلے ماہ 30 اور 31 جنوری 2019 کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہو رہی ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کانفرنس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کرینگے۔عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ افریقہ میں پاکستانی سفراءاور کاروباری اور افریقی ملکوں سے نجی سیکٹر کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے افریقی ملکوں کیساتھ تجارت میں اضافے کیلئے نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید خبریں