وزیراعظم آج پری بجٹ سیمینار سے اہم خطاب کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج (منگل ) کاروباری برادری سے بجٹ پر مشاورت کے حوالے سے پری بجٹ سیمینار سے اہم خطاب کریں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے اپنے وژن کی تعبیر کے لئے پری بجٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج (منگل ) کاروباری برادری سے بجٹ پر مشاورت کے حوالے سے پری بجٹ سیمینار سے اہم خطاب کریں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے اپنے وژن کی تعبیر کے لئے پری بجٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں معیشت پھلے پھولے، مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر ترقی ہو، ہر پاکستانی اور ملک کا ہر خطہ اس میں حصہ دار ہو، جہاں غربت اور محرومیوں کا خاتمہ ہو، شہریوں کو سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق میسر آئیں، انہیں زندگی کی تلخیوں سے نجات ملے اور ایک بہتر زندگی میسر آئے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو درپیش معاشی مسائل اور ان کے حل کے لئے فوری، وسط اور طویل المدتی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم مالی سال 23-2022 ء کے بجٹ کے لئے تجاویز حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم زراعت، فوڈ سیکورٹی، توانائی، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور دیگر شعبوں کے کاروباری حضرات سے چارٹر آف اکانومی کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم کاروباری شخصیات سے تجاویز لیں گے اور انہیں مستقبل کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے۔