وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور وزراء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا
وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے سپیکر قانون ساز اسمبلی سمیت وزراء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا
مظفر آباد۔ 29 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور وزراء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا، ہسپتال انتظامیہ سے بریفنگ لی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ بھمبر میں کیتھ لیب کو فوری طور پر فعال اور ہسپتال میں سول ورک کو بھی جلد مکمل کروایا جائے گا۔
سو روزہ پلان کے تحت کیتھ لیب کے لیے انجیوگرافی مشین کی خریداری کا عمل بھی فوری مکمل کریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہسپتال میں مزید 100 بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا جن میں 50 بیڈز ایمرجنسی کے ساتھ منسلک کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز اور ڈائیلاسز سینٹر کے لئے اضافی بجٹ فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزراء حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور، ثاقب مجیدراجہ،سردار عمیر نعیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ایم ایس ڈاکٹرمحبوب چوہدری نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو بریفنگ دی۔









