اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے تارکین وطن بالخصوص نوجوانوں کو ذمہ داریاں دینگے ،سرمایہ کاروں کے لیے مراعاتی پیکج لایا جائیگا ،آزادکشمیر کے اندر ایسا ماحول بنایا جائیگا کہ سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرتے ہوئے خوشی محسوس کریں ،ریاست کے …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی مختلف شخصیات سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے تارکین وطن بالخصوص نوجوانوں کو ذمہ داریاں دینگے ،سرمایہ کاروں کے لیے مراعاتی پیکج لایا جائیگا ،آزادکشمیر کے اندر ایسا ماحول بنایا جائیگا کہ سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرتے ہوئے خوشی محسوس کریں ،ریاست کے پڑھے لکھے غریب باصلاحیت نوجوانوں کو سفارش کی نذر نہیں ہونے دینگے ،اپنے بیٹے کو بھی سفارش پر آگے نہیں لاﺅنگا اگر اس میں اہلیت و صلاحیت ہوئی تو خود اپنا مقام بنالے گا میرپور کے لوگوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں مگر جب دیار غیر سے واپس آتے ہیں تو ان کی جائیدادوں پر قبضہ ہو چکا ہوتا ہے اب ایسا نہیں چلے گا اسے ماڈل شہر بنا ئیں گے مانسہرہ تا میرپور براستہ مظفرآباد ایکسپریس وے کی تعمیر سے ریاست کے اندر ذرائع رسل و رسائل میں بہتری آئے گی ،ڈوڈیال راولپنڈی سڑک پر جلد کام شرو ع ہو رہا ہے ،میرپور ڈویژن میں ترجیحی بنیادوں پر انڈسٹریل زون قائم کیا جائیگا اس کے لیے کام جاری ہے سابقہ حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث آزادکشمیر کا سرمایہ کار دیگر علاقوں میں جائیدادیں و کاروبار بنا رہا ہے جس سے ہمارا نقصان ہوتا ہے سرمایہ کار خوشی سے آئیں حکومت ان کو نہ صرف تحفظ دیگی بلکہ مراعات بھی دینگے اس سے روزگار کے ذرائع میں اضافہ ہوگا۔








