وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے منگل کو یہاں صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیا کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق سے آگاہی کیلئے …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے منگل کو یہاں صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیا کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق سے آگاہی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی امور سے متعلقہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مسعود خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے حالیہ گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور رواں سال 1150 بار اس کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستان کی مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کو اس کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سول آبادی کو نشانہ بنائے۔

Leave a Reply