پشاور۔ 03 اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سخت حالات باوجود بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف ملک میں نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ …
وزیراعظم سخت حالات باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ، اختیار ولی خان

مزید خبریں
پشاور۔ 03 اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سخت حالات باوجود بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف ملک میں نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی اس کے باوجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف غریب طبقے کو سبسڈی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کو فری کر دیا ہے اور ریلوے کے کرایوں میں اضافے کو بھی روک دیا ہے، سخت حالات میں بھی وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں، آپ لوگوں کے وزیراعظم غافل نہیں ہیں، اب وقت قومی یکجہتی کا ہے، اس لیے لوگوں کو پروپیگنڈے سے دور رہنا چاہیئے۔








