اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ فائدے پر مشتمل سرگرمیوں میں تعاون کے فروغ کے پاکستانی خواہش کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے کابل میں ایک مزار کے قریب خودکش حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی انسانی جانیں ضائع جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے افغان سفیر حضرت عمر زاخیل وال کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ فائدے پر مشتمل سرگرمیوں میں تعاون کے فروغ کے پاکستانی خواہش کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے کابل میں ایک مزار کے قریب خودکش حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی انسانی جانیں ضائع جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات پاکستان میں افغانستان کے سفیر حضرت عمر زاخیل وال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے یہاں وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کوششوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کابل میں ایک مزار کے قریب خودکش حملہ کی شدید مذمت کی جس میں کئی انسانی جانیں ضائع جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کی اس بہیمانہ کارروائی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔









