وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

112
APP39-12 KARACHI: August 12 - A delegation of MQM led by Dr. Farooq Sattar meeting Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi at Governor House. APP

کراچی ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہفتہ کو یہاں گورنر ہاﺅس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن وامان کی بہتری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کام کرنا ہو گا۔