وفاقی وزیر خزانہ کا ڈائریکٹر جنرلز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چار سالہ حکومت کے دوران محاصل میں 70فیصد اضافہ ہو اہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمز چیف کلکٹرز/ڈائریکٹر جنرلز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چار سالہ حکومت کے دوران محاصل میں 70فیصد اضافہ ہو اہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمز چیف کلکٹرز/ڈائریکٹر جنرلز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے محاصل1964ارب روپے سے بڑھ کر2017میں 3362ارب روپے تک پہنچ گئے ۔وفاقی وزیر خزانہ نے محاصل میں اضافے کو ایف بی آر کی اہم کامیابی قرار دیا۔

Leave a Reply