وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترک سفیر صادق بابر گرگن کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں ترک سفیر صادق بابر گرگن نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے ترک سفیر کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے ترک قیادت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے …

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں ترک سفیر صادق بابر گرگن نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے ترک سفیر کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے ترک قیادت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی آئندہ کاوشوں کی کامیابی کے لئے بھی نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ ترک سفیر نے اپنے قیام کے دوران شاندار مہمان نوازی اور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply