وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے لندن کے میئر صادق خان کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے لندن کے میئر صادق خان کی ملاقات بطور میئر لندن ان کے انتخاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے اور وہ ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے،وزیراعظم اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے لندن کے میئر صادق خان نے جمعرات کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں کاروباری شخصیات اور صحافیوں سمیت 25 رکنی …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے لندن کے میئر صادق خان کی ملاقات
بطور میئر لندن ان کے انتخاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے اور وہ ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے،وزیراعظم

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے لندن کے میئر صادق خان نے جمعرات کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں کاروباری شخصیات اور صحافیوں سمیت 25 رکنی وفد بھی موجود تھا۔ لندن کے میئر صادق خان عہدہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن کے میئر صادق خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بطور میئر لندن ان کے انتخاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے اور وہ ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے۔ وزیراعظم نے نیویارک میں برطانوی وزیراعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت برطانیہ کے ساتھ بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں قریبی تعلقات کو بے حد اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔ دونوں کے قریبی اور خوشگوار تعلقات برطانیہ میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے مزید مستحکم ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے لندن کے میئر کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجود مواقعوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے لندن کے میئر کو بتایا کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں طلب سے زائد توانائی موجود ہے اور انسداد دہشت گردی کے لئے کی جانے والی کامیاب کوششوں کی بدولت پاکستان برطانیہ کے سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ لندن کے میئر اور ان کا وفد جس میں کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، لندن میں یہ پیغام پہنچائے گا کہ پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور بامعنی تعاون کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply