اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ءمیں ورثہ میں ملنے والے بجلی کے شدید بحران پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، نیشنل گرڈ میں 11 ہزار 461 میگاواٹ بجلی شامل کی، نواز شریف کی قیادت میں ہماری جماعت نے یہ مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور گذشتہ پانچ سال کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا توانائی کے حوالہ سے پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ءمیں ورثہ میں ملنے والے بجلی کے شدید بحران پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، نیشنل گرڈ میں 11 ہزار 461 میگاواٹ بجلی شامل کی، نواز شریف کی قیادت میں ہماری جماعت نے یہ مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور گذشتہ پانچ سال کے دوران مو¿ثر اقدامات اٹھاتے ہوئے اس ناممکن چیلنج کو پورا کر دکھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں توانائی کے حوالہ سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2013ءمیں اقتدار سنبھالا تو 18 ہزار 753 میگاواٹ بجلی کی استعداد تھی جو اب 2018ءمیں 28 ہزار 704 میگاواٹ ہے جس میں پن بجلی، تیل، گیس، آر ایل این جی، کوئلہ، جوہری اور قابل تجدید توانائی سے حاصل ہونے والے بجلی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی گرڈ میں 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی شامل کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 28 ہزار 704 میں سے کچھ ہائیڈل پاور ہے جو ہر وقت دستیاب نہیں ہوتی، ضرورت کے مطابق مختلف ذرائع کو بروئے کار لایا جاتا ہے، اپریل 2018ءمیں 17180 میگاواٹ پیداوار تھی جبکہ جولائی 2013ءمیں 16 ہزار 170 میگاواٹ اور اپریل 2013ءمیں 11 ہزار 738 بجلی پیدا ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءمیں تقریباً 6 ہزار میگاواٹ زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے۔








