وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا توانائی کے شعبے کے مسائل بارے اجلاس سے خطاب

توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صارفین کو صاف ستھری اور ارزاں بجلی کی فراہمی ترقی کی کلید ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا توانائی کے شعبے کے مسائل بارے اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صارفین کو صاف ستھری …

توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صارفین کو صاف ستھری اور ارزاں بجلی کی فراہمی ترقی کی کلید ہے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا توانائی کے شعبے کے مسائل بارے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صارفین کو صاف ستھری اور ارزاں بجلی کی فراہمی ترقی کی کلید ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو توانائی کے شعبے کے مسائل کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے موجودہ لوڈمینجمنٹ پلان، بجلی کے ترسیلی نظام سے متعلق مسائل اور گردشی قرضہ کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعظم نے فنانس ڈویژن اور پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ کارکردگی میں بہتری اور غیر روایتی حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گردشی قرضہ کا باعث انفرادی عوامل کے تعین کے حوالے سے مل کر کام کریں۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کو لائن لائسز میں کمی کے لئے قابل عمل حل کے ساتھ ان خسارہ جات کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنی چاہیے۔ وزیراعظم نے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی بھی ہدایت کی تا کہ پائیدار بنیادوں پر بجلی کی فراہمی ہو سکے اور سبسڈی کا بوجھ کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ترجیحی طور پر صوبہ بلوچستان سے شروع کیا جائے گا۔

Leave a Reply