وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حکومت کی پانچ سالہ مدت کے دوران اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پانچ سالہ مدت کے دوران اقتصادی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اعداد و شمار سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کامیاب پالیسیوں اور دور رس وژن کی عکاسی ہوتی ہے جس سے قومی معیشت بحال ہو کر استحکام کی راہ پر گامزن ہوئی ہے، عوام نے …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پانچ سالہ مدت کے دوران اقتصادی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اعداد و شمار سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کامیاب پالیسیوں اور دور رس وژن کی عکاسی ہوتی ہے جس سے قومی معیشت بحال ہو کر استحکام کی راہ پر گامزن ہوئی ہے، عوام نے کارکردگی کےلئے ہمیں ووٹ دیا تھا، ہم نے اپنی کارکردگی کے ذریعے ووٹ کو عزت دی ہے، مسلم لیگ (ن) آئندہ حکومت بھی بنائے گی اور اقتصادی صورتحال میں مزید بہتری لے کر آئے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزیراعظم آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی 5 سالہ اقتصادی کارکردگی کے حوالہ سے مختلف اقتصادی شعبہ جات میں 2013ءاور 2018ءکے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ2013ءمیں جی ڈی پی کی نمو 3.68 فیصد تھی اور آج 5.79 فیصد ہے، صنعتی ترقی 2013ءمیں 0.75 فیصد تھی، 2018ءمیں 5.8 فیصد ہے، لارج سکیل مینوفیکچرنگ جولائی تا مارچ 2013ء میں3.35 فیصد جبکہ 2018ءمیں 5.89 فیصد رہی، تعمیرات کے شعبہ میں بے پناہ کام ہوئے ہیں، اس شعبہ میں 2013ءمیں گروتھ 1.08فیصد سے 2018 میں بڑھ کر 9.13 فیصد ہو گئی جو کہ 8 گنا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔