کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی شعبہ پر زور دیا ہے کہ کراچی کے غریب عوام کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے آگے آئیں اور اپنا کردارادا کریں، حکومت صحت کے شعبہ میں جدید سہولیات کی فراہمی کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نجی شعبہ سرکاری شعبہ کی نسبت بہتر خدمات فراہم کر سکتا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈیلائسز سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی شعبہ پر زور دیا ہے کہ کراچی کے غریب عوام کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے آگے آئیں اور اپنا کردارادا کریں، حکومت صحت کے شعبہ میں جدید سہولیات کی فراہمی کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نجی شعبہ سرکاری شعبہ کی نسبت بہتر خدمات فراہم کر سکتا ہے، دونوں سرکاری اور نجی شعبوں کو چاہیے کہ معاشرے کے غریب طبقات کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اجتماعی کوششیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ہفتہ کو دارالصحت ہسپتال کے ولیدآڈیٹوریم میں منعقدہ ڈیلائسز سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر اور کراچی کے میئر وسیم اختر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔








