وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ،گورنرریاض شہزادہ فیصل بن بندرالسعود نے استقبال کیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پیر کو سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا۔ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز …

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ،گورنرریاض شہزادہ فیصل بن بندرالسعود نے استقبال کیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پیر کو سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا۔ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ریاض آمد پرگورنرریاض شہزادہ فیصل بن بندرالسعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے ملاقاتیں کیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے وزیراعظم اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں مزید اضافے کے مختلف طریقوں پر بھی غور کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے سعودی عرب کی قیادت کی کوششوں کی تعریف کی اور سعودی عرب کے شاہ کو اس سلسلے میں پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعلقات اور پاک سرزمین سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply