ٹنڈو اللہ یار۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے آسانی سے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سینیٹر راحیلہ مگسی کی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
ٹنڈو اللہ یار۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے آسانی سے موازنہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی نے مخالفین کو پیچھے چھوڑ دیا،اس نے انفراسٹرکچر، بندرگاہ اور توانائی کے میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جن کا گزشتہ 65 برسوں میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جارہی ہے جس سے جمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا۔








