اسلام آباد۔27 مئی(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد آج کر لیا جائے گا، عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے اور چور دروازوں سے کسی کو راستہ نہیں دینا چاہیئے، بروقت الیکشن نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہو گی، ملک میں آزادانہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد۔27 مئی(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد آج کر لیا جائے گا، عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے اور چور دروازوں سے کسی کو راستہ نہیں دینا چاہیئے، بروقت الیکشن نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہو گی، ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، نیب کی اس عدالت سے مجھے محمد نواز شریف کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں، حکومت کسی کی بھی ہو موجودہ حالات میں ملک چلانا انتہائی مشکل ہے، پارٹیاں چھوڑنے سے کبھی کسی نے عزت نہیں کمائی اور مسلم لیگ (ن) کو پارٹی چھوڑ کر جانے والوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہماری جماعت کے پاس ہر حلقے میں 3 سے 4 مضبوط امیدوار موجود ہیں جو انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی گزشتہ 5 سالہ کارکردگی کا بیانیہ لیکر جائے گی، ہم پرعزم ہیں کہ ہم عوام میں سرخرو ہوں گے کیونکہ ہم نے 2013ءمیں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے، آج ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو اصولوں پر قائم ہے اور کسی اقتدار کی ہوس میں انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی بلکہ ہماری قیادت تو عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہم اسی عوامی خدمت کے سفر کو جاری بھی رکھے ہوئے ہیں، 2013ءمیں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تھا تو دہشت گردی و انتہا پسندی سمیت ملک کو توانائی بحران کے چیلنجز درپیش تھے جنہیں ہم نے حل کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کافی بہتر اور پرامن ہے جس کی ملکی معیشت بھی مستحکم ہو رہی ہے اور اس کا اعتراف عالمی اعدادوشمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔








