کراچی ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں کینسر کیئر ہسپتال کے لئے حکومت کی جانب سے 10کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر جیسے موذی مرض کے علاج اور خاتمے کے لئے کارپوریٹ اداروں کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اصول کے تحت اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کینسر ایک ایسا مرض ہے جو پاکستان میں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کینسر کیئر ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں کینسر کیئر ہسپتال کے لئے حکومت کی جانب سے 10کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر جیسے موذی مرض کے علاج اور خاتمے کے لئے کارپوریٹ اداروں کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اصول کے تحت اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کینسر ایک ایسا مرض ہے جو پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے علاج کے لئے سہولیات ناکافی ہیں، کراچی میں کینسر کیئر ہسپتال پاکستان میں پیلی ایٹو کیئر کا پہلا ادارہ ہے جو رواں سال کام شروع کرے گا، چیریٹی ادارہ ہونے کے باوجود یہ جدید ترین سہولیات سے مزین ہو گا اور معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں گورنر ہاﺅس کینسر کیئر ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شہریار سے مل کر خوشی ہوئی ہے جنہوں نے ایک ایسا کام شروع کیا ہے جس کی پاکستان میں ضرورت ہے، ڈاکٹر شہریار نے جو بریفنگ دی اور جو اعدادوشمار دئیے اس کے مطابق کینسر ایک ایسا مرض ہے جو پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے علاج کے لئے سہولیات ناکافی ہیں۔ اس بیماری کے علاج کے لئے انہوں نے اپنا ذمہ اٹھایا ہے اور اپنا کردار اداکر رہے ہیں، کینسر کے مفت علاج کے لئے ہسپتال جس میں کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جائے گا، کا قیام ایک بڑا چیلج ہے اور ہم سب پر یہ فرض ہے کہ جتنی مدد کر سکتے ہیںوہ کر لیں۔








