وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے خطاب

اسلام آباد ۔27مئی (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی بنیاد گلگت بلتستان ہے اور اس کا فائدہ بھی گلگت بلتستان کو ہی ملے گا۔اگر سی پیک سے استفادہ کیا گیا تو گلگت بلتستان ملک کا سب سے خوشحال علاقہ ہوگا۔ اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے لیکن دوسروں کا موقف بھی سننا چاہئے اور اختلاف رائے اصولوں …

اسلام آباد ۔27مئی (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی بنیاد گلگت بلتستان ہے اور اس کا فائدہ بھی گلگت بلتستان کو ہی ملے گا۔اگر سی پیک سے استفادہ کیا گیا تو گلگت بلتستان ملک کا سب سے خوشحال علاقہ ہوگا۔ اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے لیکن دوسروں کا موقف بھی سننا چاہئے اور اختلاف رائے اصولوں پر مبنی ہونا چاہئے،آج گلگت بلتستان کے رہنے والوں کو ملک کے دیگر شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں، پاکستان کی سول سروس میں بھی گلگت بلتستان کو کوٹا دیا جائیگا۔