اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو آف شور انڈس 6 (بلاک 2265-1) میں 25 فیصد شراکتی دلچسپی کی ”ڈیڈ آف اسائنمنٹ“ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ شراکتی انٹرسٹ کی منتقلی کو عملی شکل دینے کے حوالہ سے ڈائریکٹوریٹ جنرل پٹرولیم کنسیشن، وزارت توانائی۔پٹرولیم ڈویژن، جی ایچ پی ایل، ای این آئی پاکستان لمیٹڈ (8.34 فیصد) ایکسون موبائل ایکسپلوریشن اور …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آف شور انڈس 6 (بلاک 2265-1) میں 25 فیصد شراکتی دلچسپی کی ”ڈیڈ آف اسائنمنٹ“ پر دستخط کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو آف شور انڈس 6 (بلاک 2265-1) میں 25 فیصد شراکتی دلچسپی کی ”ڈیڈ آف اسائنمنٹ“ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ شراکتی انٹرسٹ کی منتقلی کو عملی شکل دینے کے حوالہ سے ڈائریکٹوریٹ جنرل پٹرولیم کنسیشن، وزارت توانائی۔پٹرولیم ڈویژن، جی ایچ پی ایل، ای این آئی پاکستان لمیٹڈ (8.34 فیصد) ایکسون موبائل ایکسپلوریشن اور پروڈکشن پاکستان بی وی، او جی ڈی سی ایل (8.33 فیصد) اور پی پی ایل (8.33 فیصد) کے مابین یہ ڈیڈ آف اسائنمنٹ طے پائی ہے۔ آف شور انڈس 6 (بلاک2265-1) کو آف شور پاکستان میں سے ایک اہم بلاک تصور کیا جاتا ہے۔ بلاک میں 2019ءکی پہلی سہ ماہی میں گہرے کنویں کی کھدائی متوقع ہے جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔








