وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کے فروغ کے لئے سازگار فضاءپیدا کرنے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کی حامل ملکی مصنوعات کی تیاری کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کے فروغ کے لئے سازگار فضاءپیدا کرنے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کی حامل ملکی مصنوعات کی تیاری کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت پرویز ملک، وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہارون اختر اور مفتاح اسماعیل اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کے برآمدی پیکیج پر نظر ثانی اور اضافے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جس کا مقصد دنیا بھر میں روائتی اور غیر روائتی منڈیوں کی تلاش کے لئے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ وفد نے ملک میں بالخصوص صنعتی صارفین کے لئے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply