وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بجلی کے ترسیلی نظام سے متعلق امورکی بہتری کیلئے محکموں کے مابین مضبوط رابطوں کے قیام کی ہدایت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بجلی کے ترسیلی نظام سے متعلق امورکی بہتری کیلئے محکموں کے مابین مضبوط رابطوں کے قیام کی ہدایت اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی کی ترسیلی نظام سے متعلق امورکی بہتری کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کے مابین مضبوط رابطوں کے قیام کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات بجلی و توانائی سے متعلق اجلاس کی صدارت …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بجلی کے ترسیلی نظام سے متعلق امورکی بہتری کیلئے محکموں کے مابین مضبوط رابطوں کے قیام کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی کی ترسیلی نظام سے متعلق امورکی بہتری کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کے مابین مضبوط رابطوں کے قیام کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات بجلی و توانائی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جو منگل کویہاں وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں میں وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال خان، متعلقہ ڈویژنوں کے سیکریٹریز، ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، آئل کمپنیوں کی مشاورتی کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو ملک میں بجلی و توانائی کی طلب و رسد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں نہ صرف وافر مقدار میں بجلی موجود ہے بلکہ آئندہ مہینوں کی متوقع ضروریات کو پوراکرنے کیلئے پیداواری استعداد بھی ہے۔وزیراعظم کوبتایا گیا ملک میں گزشتہ چند روزکے دوران بجلی کی فراہمی میں تعطل بجلی کی قلت نہیں بلکہ ڈسٹری بیوشن سسٹم میں تیکنکی وجوہات کی وجہ سے پیش آیا تھا۔وزیراعظم نے بجلی کی ترسیلی نظام سے متعلق امورکی بہتری کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کے مابین مضبوط رابطوں کے قیام کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تمام ڈسکوزکو ترسیلی نظام کو برقراراوراس میں بہتری لانے کی ہدایت بھی کی تاکہ پیداور میں اضافہ کے تناظر میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے اورعام لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔

Leave a Reply