وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ای سی سی نے چینی کے ضرورت سے زائد ذخیرہ کی صورت میں 1.5 ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی یو سی ایچ ٹوکے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین اور پاسکو کے ذریعے گندم کے 5 لاکھ ٹن اضافی سٹاک کو فروخت کرنے کی بھی منظوری اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
ای سی سی نے چینی کے ضرورت سے زائد ذخیرہ کی صورت میں 1.5 ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی
یو سی ایچ ٹوکے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین اور پاسکو کے ذریعے گندم کے 5 لاکھ ٹن اضافی سٹاک کو فروخت کرنے کی بھی منظوری
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے دوران ای سی سی نے چینی کے ضرورت سے زائد ذخیرہ کی صورت میں 1.5 ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔ ای سی سی نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف کوریا کی ہدایات اور فریم ورک ایگریمنٹ کی روشنی میں خدمات اور مصنوعات کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کی حوصلہ شکنی اور ٹیکس کی وصولیوں میں اضافہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ای سی سی نے تیل تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ مٹی کے تیل کے معیار میں بہتری کیلئے اقدامات کریں۔ ای سی سی نے یو سی ایچ ٹوکے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کی بھی منظوری دی اور اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ گیس کی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، اوگرا آرڈیننس 2002ءکی روشنی میں کرے گی۔ ای سی سی نے سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے (ایس اے آئی اے) کی بھی منظوری دی جبکہ اجلاس میں ایل پی جی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ ای سی سی نے پاسکو کے ذریعے گندم کے 5 لاکھ ٹن اضافی سٹاک کو فروخت کرنے کی بھی منظوری دی۔








