وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر دفاع و خارجہ امور خرم دستگیر خان، وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر دفاع و خارجہ امور خرم دستگیر خان، وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور سینئر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بےگناہ کشمیریوں پر بھارتی قابض فورسز کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم اور تشدد کی مذمت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ کمیٹی نے اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں پر وحشیانہ جارحیت کی بھی مذمت کی اور مسئلہ کے منصفانہ حل میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔ فاٹا اور گلگت بلتستان کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا اور فاٹا کا خیبرپختونخوا کے ساتھ ادغام اور گلگت بلتستان کے عوام کو حکومت گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکے تحت اس طرح کے حقوق دینے سے ان علاقوں کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق ان کی دیرینہ خواہشات پوری ہو گئیں۔