وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 17 اور 24 مئی کو ہونے والے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے7، 8، 9، 10، 11 اور 14 مئی کو ہونے والے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 17 اور 24 مئی کو ہونے والے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے7، 8، 9، 10، 11 اور 14 مئی کو ہونے والے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں آئینی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 23 اور 24 مئی کو ہونے والے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے وزارت تجارت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ فلپائن کے محکمہ تجارت اور صنعت کے درمیان چاول کی تجارت سے متعلق میمورنڈم آف ایگریمنٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں مجیب احمد خان کو ادارہ برائے حقوق دانش پاکستان کا چیئرمین تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ حقوق دانش پاکستان کے پالیسی بورڈ کی دوبارہ تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے راجہ قمر الزمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جج بینکنگ کورٹ دوئم ملتان تعینات کرنے جبکہ مزمل شاہ خٹک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جج بینکنگ کورٹ دوئم پشاور، عامر نذیر بھٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جج بینکنگ کورٹ ایبٹ آباد، ارشد حسین بھٹہ کو جج سپیشل کورٹ (کسٹم، ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ) راولپنڈی، جوڈیشل ممبر (بی ایس 21) کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل بنچ دوئم اور بنچ سوئم کراچی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے بورڈ آف گورنر کے چار ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اوور سیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کی توسیع اور تعیناتی کی منظوری دی گئی۔