وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طلباءکے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی سے باصلاحیت افراد کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے اور ذہین افراد کے ملک چھوڑنے کے رجحان کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے طالب علموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس کا دورہ کیا۔ یہ …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی سے باصلاحیت افراد کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے اور ذہین افراد کے ملک چھوڑنے کے رجحان کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے طالب علموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ملک بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو وزیراعظم آفس مدعو کرنے کے اقدام کا تسلسل ہے۔ طالب علموں کو حکومت کے اعلیٰ ترین دفاتر کے امور کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔