وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، بل گیٹس ،متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے

نیو یارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف آج  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو اجاگر کرنے کے لئے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں لگائی گئی تصویری نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ …

نیو یارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف آج  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو اجاگر کرنے کے لئے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں لگائی گئی تصویری نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطی مباحثے کے تیسرے روز وزیر اعظم محمد شہباز شریف نیویارک میں سرگرمیوں سے بھرپور ایک اور دن گزاریں گے۔اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز روانگی سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ ہیڈ کے کوارٹرز پہنچنے پر وزیر اعظم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں پاکستان مشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہی کو اجاگر کرنے کے لیے لگائی گئی تصویری نمائش کا دورہ کریں گے۔

سہ پہر کو وزیر اعظم ایڈتھ لیڈرر کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے اے پی ٹی وی (Associated Press-AP TV) کے لیے انٹرویو دیں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم، اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیڈا ، بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو ،اور ملائشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب سے الگ الگ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔