وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، بیرسٹر دانیال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 11.2 ارب ڈالر ہو گیا۔ اس عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 45 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہےجو ملکی معیشت کے لئےحوصلہ افزاء امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلسل معاشی اصلاحات اور برآمدات پر مبنی ترقی کا فروغ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔







