سعودی عرب، پاکستان کا امن اقدام امتِ مسلمہ اور عالمی استحکام کے لئے مثبت پیشرفت ہے، حافظ طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین، انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان علما کونسل کے چیئرمین، انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ اور ایران کے درمیان حالیہ سفارتی روابط امتِ مسلمہ اور عالمی امن کے لئے ایک مثبت پیشرفت ہیں جو مزید علاقائی کشیدگی کو روکنے کے لئے مذاکرات، باہمی افہام و تفہیم اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

منگل کو بیان میں انہوں نے سفارتی روابط کو آگے بڑھانے اور علاقائی امن کے فروغ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے مسلم ممالک کی مخلصانہ کوششیں اتحاد کو مضبوط بنانے، انسانی جانوں کے تحفظ اور پائیدار استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن اور ایرانی قیادت نے شرکت کی، ایک اہم وقت میں علاقائی تعاون کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی کوششیں کشیدگی میں کمی، تنازعات کے پُرامن حل اور مسلم ممالک کے درمیان مزید مضبوط تعاون کے لئے عملی اقدامات کا باعث بنیں گی جو امتِ مسلمہ اور عالمی امن کے وسیع مفاد میں ہوں گے۔

 

مزید خبریں