بھکرمحکمہ زراعت (توسیع) بھکراور فاطمہ فرٹیلائزر کے اشتراک سے بھکر میں ایک نجی میرج ہال میں سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد کیا گیا
فاطمہ فرٹیلائزر کے اشتراک سے بھکر میں ایک نجی میرج ہال میں سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد

مزید خبریں
بھکر۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):بھکر محکمہ زراعت (توسیع) بھکراور فاطمہ فرٹیلائزر کے اشتراک سے بھکر میں ایک نجی میرج ہال میں سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ارشد وٹو تھے جبکہ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سرگودھا ڈاکٹر محمد اشفاق نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کے فارمر ایڈوائزری سروسز مینیجر ڈاکٹر سعید اقبال نے شرکاء کو گندم کی فصل میں کھادوں کے متوازن استعمال اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے طریقوں سے آگاہ کیا جبکہ محمد شاہد نے گندم کی جامع پیداواری ٹیکنالوجی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ارشد وٹو نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنائیں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور ملک میں گندم کی خود کفالت کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سرگودھا ڈاکٹر محمد اشفاق نے لائنوں میں کاشت، تصدیق شدہ بیج کے استعمال اور بروقت کاشت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے کسان دوست اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی







