18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہبازشریف کا واشنگٹن ڈی سی میں مسافر طیارے کے فوجی...

وزیراعظم شہبازشریف کا واشنگٹن ڈی سی میں مسافر طیارے کے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واشنگٹن ڈی سی میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے المناک واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ اس مشکل میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے ان خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔وزیراعظم نے حادثے میں بچ جانےوالوں کے لئے نیک تمنائوں کا ا ظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں